خیبرپختو نخوا بلوچستان:فورسز کے آپریشن،4دہشتگرد ہلاک ،خودکش بمبار بھی مارا گیا

اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ، کئی ٹھکانے تباہ اور اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ ٹانک میں پٹوارخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی گئی،خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت ضلع سہراب کے علاقے مال مدرسہ کے قریب آپریشن کر کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔سکیورٹی فورسز نے مال مدرسہ اور بتیگو کے درمیان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا، فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا ہے ۔دوسری جانب سکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے 3 خارجی ہلاک کیے ، کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے میر علی اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو درستی سے تباہ کر دیا، فورسز نے خارجی دہشتگردوں کی جانب سے میر علی بازار کے قریب راشن کے ٹرک کو روکنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پر عزم ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیر اعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی مہارت اور بہادری قابلِ فخر ہے ۔ ان رہنماؤں نے دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھی سراہا اور ملک کے دفاع کے لئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔دریں اثنا خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پٹوارخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والا فتنہ الخوارج سے منسلک خودکش حملہ آور راستے میں ہی غیر ارادی دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد پٹوارخانے کی جانب جا رہا تھا کہ راستے میں اس کے پاس موجود بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔ دھماکے کے باعث سرکاری پٹوارخانے سے متصل 2 گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور ان کی دیواریں منہدم ہوگئیں۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر