اماراتی پرواز واقعے پر نیتن یاہو سے بات کی،کوپائلٹ ممکنہ طور پر دہشتگرد تھا: ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اماراتی پرواز واقعے پر اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو سے بات کی ہے ، مجھے بتایا گیا کہ پرواز کا کوپائلٹ ممکنہ طور پر دہشت گرد تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں اماراتی طیارہ معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اماراتی پرواز واقعے پر اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو سے بات کی ہے ، مجھے بتایا گیا کہ ایک اسرائیلی پلمبر نے کو پائلٹ کو قابو کرنے میں مدد کی تھی،کو پائلٹ ممکنہ طور پر دہشت گرد تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی پلمبر نے کبھی طیارہ نہیں اڑایا مگر اس نے طیارے کا کنٹرول سنبھالا،کریش سے بچایا،طیارے کے پچھلے حصے میں موجود اضافی پائلٹس اور سکیورٹی اہلکار بعد میں کاک پٹ تک پہنچے اور جہاز کا کنٹرول سنبھال لیا۔

صدر ٹرمپ نے یہ کہا کہ یہ وہ کہانی ہے جو میں نےنیتن یاہوسے سنی، معلوم نہیں کہ یہ درست ہے یا نہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین کے صدر شی کے ساتھ سیاسی قیدیوں کی رہائی پر بات چیت کی ہے ۔امید ہے کہ یہ بات چیت نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی اڈے پر پیش آنے والے واقعے پر آج معلوم ہو گا کہ برطانیہ نے مشتبہ افراد کو کیوں رہا کیا؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کے ایک پائلٹ نے دوسرے پر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا ۔جہاز کا کنٹرول چھیننے اور اس کو گرانے کی کوشش کی تھی ۔ طیارے میں 169 اسرائیلیوں سمیت 174 مسافر سوار تھے۔ حملہ کرنے والا پائلٹ سعودی حکام کی حراست میں ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر