امریکہ اور ایران مذاکرات دوبارہ شروع کریں ،چینی صدر کی تاکید

واشنگٹن (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ اور ایران جلد از جلد بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کے راستے پر واپس آئیں گے۔
جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران چینی صدر نے کہا کہ چین ہمیشہ سے اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ تمام ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین کشیدگی کم کرنے اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے میں مسلسل تعمیری کردار ادا کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے پرامن حل کے لئے کوششیں جاری رکھنے اور مذاکرات کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لئے متعلقہ فریقوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔
شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین امریکہ اور ایران کی جانب سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دوبارہ عمل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک بالآخر جوہری مسئلے اور دیگر امور پر مشتمل ایک جامع معاہدے تک پہنچیں گے اور جلد از جلد امن قائم کریں گے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی آزادکشمیر کے نئے صدر منتخب
دراندازی پر سخت ردعمل، پاکستان کے افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملے
وزیراعظم کی یورپی کونسل و یورپی کمیشن کے صدور کو دورہ پاکستان کی دعوت
چینی صدر 3 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی
محسن رضائی کی خطے کے ممالک کو امریکی پابندیوں میں شمولیت پر سخت وارننگ
امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا روز، تہران نے شرائط واشنگٹن تک پہنچادیں
پاکستان نے افغان سرزمین سے ڈرونز بھیجنا ملکی خود مختاری، سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا
افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر