مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی آزادکشمیر کے نئے صدر منتخب

مظفرآباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی 32 ووٹ لیکر آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔

صدارتی انتخاب اور نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھی جاری کیے گئے ہیں، نو منتخب صدر آج ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 45 ارکان نے صدر کا انتخاب کیا، پولنگ دوپہر ایک بجے تک جاری رہی۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے 13 ووٹ حاصل کیے جب کہ ایک رکن غیر حاضر رہا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کا انتخاب آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، امید ہے ڈاکٹر نجیب نقی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کا 25 ویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے صدر جموں و کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی آزادکشمیر کے نئے صدر منتخب
دراندازی پر سخت ردعمل، پاکستان کے افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملے
وزیراعظم کی یورپی کونسل و یورپی کمیشن کے صدور کو دورہ پاکستان کی دعوت
چینی صدر 3 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی
محسن رضائی کی خطے کے ممالک کو امریکی پابندیوں میں شمولیت پر سخت وارننگ
امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا روز، تہران نے شرائط واشنگٹن تک پہنچادیں
پاکستان نے افغان سرزمین سے ڈرونز بھیجنا ملکی خود مختاری، سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا
افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر