افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آج صبح افغان طالبان حکومت کی جانب سے 8 ڈرونز نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم افواج پاکستان کے فعال اور مستعد ایئر ڈیفنس سسٹم نے تمام ڈرونز کو مار گرایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں جبکہ دیگر 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان اور پاک فضائیہ نے عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کو پیشہ ورانہ انداز میں ناکام بنایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دراندازی افغان طالبان حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی براہِ راست معاونت اور سرپرستی کا ایک اور ثبوت ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بھی افواج پاکستان نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان کے متعدد مورچوں اور ٹھکانوں کو اشتعال انگیز فائرنگ کے جواب میں نشانہ بنا کر تباہ کیا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان ملک اور عوام کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ 



  تازہ ترین   
دراندازی پر سخت ردعمل، پاکستان کے افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملے
وزیراعظم کی یورپی کونسل و یورپی کمیشن کے صدور کو دورہ پاکستان کی دعوت
چینی صدر 3 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی
محسن رضائی کی خطے کے ممالک کو امریکی پابندیوں میں شمولیت پر سخت وارننگ
امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا روز، تہران نے شرائط واشنگٹن تک پہنچادیں
پاکستان نے افغان سرزمین سے ڈرونز بھیجنا ملکی خود مختاری، سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا
افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے
توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر