جماعت اسلامی دھرنا ختم،کل مارچ،حکومت کا پھررابطہ

 لاہور،اسلام آباد،پشاور(نیشنل ٹائمز)جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر لاہور میں مال روڈ پر 33 روز سے جاری دھرنا ختم کرتے ہوئے کل سے کراچی تا اسلام آباد سپر لانگ مارچ کا اعلان کردیا جبکہ حکومت نے مذاکرات کیلئے جماعت اسلامی سے پھر رابطہ کر لیا ہے ، جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق دھرنا لانگ مارچ کی تیاریوں کیلئے ختم کیا گیا ہے ، سپر لانگ مارچ کا آغاز کراچی سے ٹرین مارچ کی صورت میں ہوگا،جو21 ستمبر کو ملتان پہنچے گا ، 22 ستمبر کو ملتان سے روڈ کارواں کی صورت میں قافلے لاہور روانہ ہوں گے ، 23 ستمبر کو لاہور سے سپر لانگ مارچ براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد میں داخل ہوگا ، دوسری طرف وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے رابطہ کرکے آج مذاکرات کی دعوت دی ہے ، تاہم لیاقت بلوچ نے کہا کہ مزید مذاکرات کے لیے امیر جماعت اسلامی اور سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد حکومتی دعوت کا جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا ہے لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا،دریں اثنا خیبر پختونخوا میں جلسوں سے خطاب کر تے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمیں احتجاج کا شوق نہیں، حکومت آج ہی پٹرولیم لیوی ختم کردے تومارچ منسوخ کر دیں گے ، انہوں نے کہا کل میں کراچی سے ٹرین مارچ کے ذریعے نکلوں گا،حکومت کو تجاویز پیش کی ہیں لیکن حکومت ماننے سے انکار کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا ہم مارچ کریں گے ، اگر رکاوٹ آئی تو پھر اس رکاوٹ کو ختم کرنا ہے ۔قبل ازیں اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے لانگ مارچ کا آغاز ہوگا۔ حافظ نعیم نے کہا حکومت عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے بجائے ناکافی اور نمائشی پیکیجز کا اعلان کر رہی ہے ، سپر لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے ، کسان اتحاد کے رہنماؤں ،پی ٹی آئی سے رابطہ ہے ۔ پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی کی تحریک کی حمایت کی ہے اور جماعت اسلامی بھی ان کے احتجاج کی حمایت کرتی ہے ۔ 



  تازہ ترین   
امریکا کا گرین پر مستقل کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ مالی و عسکری لحاظ سے نقصان اٹھا رہا ہے، ٹرمپ
ایران جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں پینٹاگون کے اعدادو شمار سے زیادہ ہونے کا انکشاف
سعودی سول ڈیفنس نے مختلف شہروں میں خطرے کا الرٹ جاری کر دیا
پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 65 پیسے کمی، ڈیزل 88 پیسے فی لیٹر سستا
جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار
آرمینیا کو یورپی یونین کی رکنیت ملنا مشکل ہے، روسی وزیر خارجہ
کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر