آخری سٹیج میں پی ٹی آئی پیچھے ہٹ جائے گی:نجم سیٹھی

لاہور(نیشنل ٹائمز) سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے آرڈر آگیا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج نہیں کرسکتی،اس کے بعد محسن نقوی نے پریس کانفرنس کی اور کہا آرڈر ہمارے پاس ہیں، محسن نقوی نے ایک لفظ استعمال کیا ہے اگر گولی چلی توپھر ہماری طر ف سے بھی گولی چلے گی،محسن نقوی نے جو گولی کا لفظ استعمال کیا ہے ان کے کہنے کے مطابق پی ٹی آئی کے دھرنے میں ایسے لوگ ہوں گے جو اس قسم کی چیز کریں گے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا پی ٹی آئی کہہ رہی ہے کہ ہم احتجاج کریں گے ،سہیل آفریدی کہہ رہے ہیں ہم پہلے صوابی،ہری پور  جلسہ کریں گے ،اس کے اندر فیصلہ کریں گے اسلام آبادجانا ہے یا نہیں،ادھر سے محسن نقوی نے کہا کہ اگر یہ احتجاج کرتے بھی ہیں تو یہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہو گی، حکومت نے دو طریقوں سے اپنے آپ کو تگڑا کرلیا۔

ایک عدالت کے حکم سے ، دوسرا،ریاست کی فوج ہوتی ہے اس کی طاقت سے ، میرا خیال ہے کہ آخری سٹیج میں پی ٹی آئی پیچھے ہٹ جائے گی،لانگ مارچ نہیں کرے گی،اگر انہوں نے لانگ مارچ کیا تو بہت براسلوک کیا جائے گا، موجودہ صورتحال خطرناک ہے ،ایک طرف طرف سے پی ٹی آئی لانگ مارچ کرنے جارہی ہے ، دوسری طرف سے جماعت اسلامی اپنے قافلے لے کر اسلام آباد آئے گی، جو عدالت کا پی ٹی آئی کے خلاف حکم ہے ،کیا جماعت اسلامی کے خلاف توہین عدالت کی اپیل ہوگی ،ممکن ہے ان کے خلاف درخواست دی جائے گی،کیو نکہ عدالت کا حکم پی ٹی آئی کے خلاف نہیں تھا،اس میں سب جماعتیں شامل ہیں،عدالت نے لانگ مارچ پر پابندی لگادی ہے ،سیاسی جماعتیں کوششیں کررہی ہیں کہ کوئی نہ کوئی لیوریج نکلے ،ویسے بھی حالات خراب ہیں، افراتفری ہورہی ہے ،کشمیر کا معاملہ مشکل سے سیٹل ہوا، ادھر کے پی اور بلوچستان کے اندر دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے ،دوسری طرف مشرق وسطٰی کے اندر حالات خراب ہیں،وہاں ہمارے پھر معاہدے ہیں،ستمبر، اکتوبر میں مشکل دن رہیں گے ۔



  تازہ ترین   
امریکا کا گرین پر مستقل کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ مالی و عسکری لحاظ سے نقصان اٹھا رہا ہے، ٹرمپ
ایران جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں پینٹاگون کے اعدادو شمار سے زیادہ ہونے کا انکشاف
سعودی سول ڈیفنس نے مختلف شہروں میں خطرے کا الرٹ جاری کر دیا
پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 65 پیسے کمی، ڈیزل 88 پیسے فی لیٹر سستا
جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار
آرمینیا کو یورپی یونین کی رکنیت ملنا مشکل ہے، روسی وزیر خارجہ
کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر