ذہین اور مربوط نئی توانائی والی گاڑیاں چین کی آٹو صنعت کی ترقی کو فروغ دیں گی

بیجنگ (شِنہوا) مصنوعی ذہانت کے عروج کے دوران ذہین اور مربوط نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای وی) کے شعبے میں بنیادی ٹیکنالوجیز میں مسلسل پیش رفت کے ساتھ ساتھ توقع ہے کہ ذہین اور مربوط این ای وی صنعت چین کی آٹو موبائل صنعت کی ترقی و اپ گریڈنگ میں اہم کردار ادا کرے گی۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) اور دیگر 8محکموں نے ستمبر کے اوائل میں مشترکہ طور پر 15ویں 5سالہ منصوبےکے دورانیے (2026-2030) کے دوران ذہین اور مربوط این ای وی صنعت کی ترقی کا منصوبہ جاری کیا۔
منصوبے میں تجویز دی گئی ہے کہ 2030 تک چین پوری ذہین مربوط این ای وی صنعتی چین میں اپنی برتری کو مزید مستحکم کرے گا اور دنیا کی بڑی آٹو موبائل طاقتوں میں شامل ہو جائے گا۔
منصوبے میں کہا گیا ہے کہ ذہین اور مربوط این ای ویز چین کی آٹو موبائل صنعت کی تبدیلی اور ترقی و اپ گریڈنگ کی اہم سمت ہیں، نئی معیاری پیداواری قوتوں کی نمایاں مثال ہیں اور چین میں جدید صنعتی نظام کی تعمیر کا اہم جزو ہیں۔
اس اقدام کو آٹو موبائل صنعت کو مضبوط بنانے کے لئے مستقبل پر مبنی ایک تزویراتی منصوبہ بندی قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ صنعت گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران پیداواری حجم، بنیادی ٹیکنالوجیز اور برانڈز کے حوالے سے مسلسل ترقی کرتی رہی ہے، جبکہ تکنیکی صلاحیتیں اس ترقی کی بنیادی محرک رہی ہیں۔
2025 میں چین میں آٹو موبائل کی پیداوار اور فروخت بالترتیب 3 کروڑ 45 لاکھ 30 ہزار اور 3 کروڑ 44 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 10.4 فیصد اور 9.4 فیصد زیادہ ہے۔ صنعت نے مسلسل 3 برس تک 3 کروڑسے زائد یونٹس کی سطح برقرار رکھی اور مسلسل 17 برس تک عالمی سطح پر پہلے نمبر پر رہی۔
ان میں نئی توانائی والی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت بالترتیب تقریباً ایک کروڑ 66 لاکھ 30 ہزار اور ایک کروڑ64 لاکھ 90 ہزار یونٹس رہی اور یہ مسلسل 11 برس سے عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا گرین پر مستقل کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ مالی و عسکری لحاظ سے نقصان اٹھا رہا ہے، ٹرمپ
ایران جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں پینٹاگون کے اعدادو شمار سے زیادہ ہونے کا انکشاف
سعودی سول ڈیفنس نے مختلف شہروں میں خطرے کا الرٹ جاری کر دیا
پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 65 پیسے کمی، ڈیزل 88 پیسے فی لیٹر سستا
جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار
آرمینیا کو یورپی یونین کی رکنیت ملنا مشکل ہے، روسی وزیر خارجہ
کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر