دھرنے والوں کے آگے عوام ہاتھ جوڑتے، مہنگائی اور بڑھ جاتی ہے : فضل الرحمٰن

کراچی(نیشنل ٹائمز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں اٹھائے جانے والے مسائل اور ہوتے ہیں اور ان کے پیچھے ایجنڈا کچھ اور ہوتا ہے ۔میں عالمی قوتوں اور پاکستان کی مقتدرہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ ہمیں سبق پڑھانا چاہتے ہیں، ہمیں قبول نہیں، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا امن تباہ ہو چکا ہے، کے پی کے اور بلوچستان جل رہا ہے ، سندھ میں ڈاکو راج ہے، بلوچستان میں حالات خراب ہیں کوئی محفوظ نہیں۔

ریاست ماں ہوتی ہے، ہم کہتے ہیں ریاست ماں بنے ڈائن نہ بنے۔ ہمارے کچھ دوست مہنگائی کے خلاف دھرنے دیتے ہیں، حکومت سے مذاکرات کرتے ہیں اور مہنگائی اور بڑھ جاتی ہے، عوام ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں آپ یہ دھرنے بند کر دیں۔ پٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، لوگ احتجاج کر کے تھک چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھاندلی والے الیکشن نہیں مانتے ، شفاف الیکشن دو اور عوام کو فیصلہ کرنے دو، میں عام پاکستانی کے مسائل کے لیے جنگ کر رہا ہوں، اس جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کوشش کی کہ ایران اور امریکہ میں صلح کرا دے ، آج یمن سے ایک گروہ اٹھا ہے جو سعودی عرب پر حملہ آور ہے ، ہم سعودی عرب کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے جان دینے کو تیار ہے ۔ بندوق چھوڑ کر ہم نے جمہوریت کا راستہ اپنایا،ہماری پگڑیاں اس لیے ہیں کہ سر اونچا رہے اور سینہ تان کر جدوجہد کرتے رہیں،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے دینی مدارس کو نشانے پر رکھا گیا ہے ، تمہارا باپ بھی نہ مدرسے بند کر سکتا ہے نہ مولوی بننے سے روک سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا گرین پر مستقل کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ مالی و عسکری لحاظ سے نقصان اٹھا رہا ہے، ٹرمپ
ایران جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں پینٹاگون کے اعدادو شمار سے زیادہ ہونے کا انکشاف
سعودی سول ڈیفنس نے مختلف شہروں میں خطرے کا الرٹ جاری کر دیا
پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 65 پیسے کمی، ڈیزل 88 پیسے فی لیٹر سستا
جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار
آرمینیا کو یورپی یونین کی رکنیت ملنا مشکل ہے، روسی وزیر خارجہ
کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر