27 ستمبر : وزیراعلیٰ پختونخوا کی اچکزئی، علامہ ناصر سے ملاقات

پشاور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات کی ہے ، اس دوران 27 ستمبر کے مارچ اور آئندہ کی سیاسی و جمہوری حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اپوزیشن قائدین نے سہیل آفریدی کی پُرامن سٹریٹ موومنٹ کو سراہا اورپنجاب حکومت کے سیاسی کارکنوں کے خلاف اقدامات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سیاسی اختلاف کو دبانے کیلئے ریاستی طاقت کا استعمال جمہوری اقدار اور آئینی آزادیوں کے منافی ہے ،عوام اپنے حقوق کیلئے 27 ستمبر کو سڑکوں پر نکلیں گے۔

دوسری جانب سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن)کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے کسی بھی شہر میں پی ٹی آئی کے مقابلے میں بڑا جلسہ کرکے دکھائے تو سیاست چھوڑنے کوتیار ہوں ، شرط صرف یہ ہے دونوں جماعتوں کو مکمل اور یکساں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے ،اگر پی ٹی آئی کا جلسہ بڑا ہوا تو مسلم لیگ (ن)کو پنجاب کے عوام کے سامنے اپنے عوامی مینڈیٹ سے متعلق اٹھنے والے سوالات، ظلم و جبر اور بدترین کارکردگی پر جواب دینا ہوگا اور عوام سے معذرت کرنا ہوگی ، اگر انہیں عوامی مقبولیت پر اعتماد ہے تو آئیں میدان میں آ کر عوام کی طاقت کا فیصلہ ہونے دیں ،جیسے عوام نے 8 فروری کے دن تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت دے کر فیصلہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکا کا گرین پر مستقل کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ مالی و عسکری لحاظ سے نقصان اٹھا رہا ہے، ٹرمپ
ایران جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں پینٹاگون کے اعدادو شمار سے زیادہ ہونے کا انکشاف
سعودی سول ڈیفنس نے مختلف شہروں میں خطرے کا الرٹ جاری کر دیا
پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 65 پیسے کمی، ڈیزل 88 پیسے فی لیٹر سستا
جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار
آرمینیا کو یورپی یونین کی رکنیت ملنا مشکل ہے، روسی وزیر خارجہ
کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر