برکس گلوبل ساؤتھ کی نمائندگی کے لئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے، ایتھوپین سکالر

ادیس ابابا (شِنہوا) ایتھوپیا کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ برکس ایک زیادہ متوازن، جامع اور نمائندہ بین الاقوامی نظام کے فروغ کے ذریعے حقیقی کثیرجہتی نظام اور بین الاقوامی قوانین کے تحفظ میں تیزی سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ایتھوپیا کے پالیسی سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کے سینئر کنسلٹنٹ بالیو دمیسی نے حال ہی میں شِنہوا کو بتایا کہ ’’برکس شراکت داری، تعاون اور مکالمے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ یہ یکطرفہ مفاد کے بجائے کثیرجہتی نظام کو فروغ دیتا ہے۔‘‘
بالیو دمیسی نے کہا کہ یہ گروپ وسیع تر کثیرجہتی نظم و نسق کے ڈھانچے میں ’’توازن، شمولیت اور نمائندگی برقرار رکھنے‘‘ میں تیزی سے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے جہاں کوئی ایک ملک یا گروپ عالمی فیصلہ سازی پر غلبہ حاصل نہیں کرتا۔
بالیو دمیسی نے کہا کہ ’’موجودہ عالمی اداروں کی جگہ لینے کے بجائے برکس ممالک کے درمیان مکالمے، خودمختار مساوات، باہمی احترام اور تعاون کے اصولوں کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گروپ گلوبل ساؤتھ کے مفادات اور امنگوں کی زیادہ بہتر نمائندگی کرتا ہے اور ان کے لئے زیادہ جواب دہ ہے جس سے ایک زیادہ منصفانہ اور حقیقی معنوں میں کثیر قطبی عالمی نظام کے قیام میں مدد ملتی ہے۔
دمیسی نے کہا کہ برکس اپنی توسیع شدہ رکنیت کے ساتھ دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کو عالمی فیصلہ سازی خصوصاً تجارت، ترقی، مالیات، موسمیاتی تبدیلی، امن اور سلامتی جیسے معاملات میں اپنی آواز زیادہ موثر انداز میں بلند کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
دمیسی نے نشاندہی کی کہ نیو ڈیویلپمنٹ بینک جیسے اداروں کے ذریعے برکس عالمی اقتصادی اور مالیاتی شراکت داریوں میں تنوع پیدا کرنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے جبکہ بین الاقوامی اقتصادی تعلقات میں ’’زیادہ وسعت، پیش بینی، تعاون اور شمولیت‘‘ کو فروغ دے کر یکطرفہ مفاد کے مقابل ایک تعمیری توازن بھی فراہم کرتا ہے۔
دریں اثنا، دمیسی نے برکس میں چین کی شمولیت اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) اور گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو سمیت دیگر تعاون پر مبنی اقدامات کے ذریعے عالمی ترقی میں چین کی خدمات کو اجاگر کیا۔
سکالر نے کہا کہ ’’ایتھوپیا نے بی آر آئی سے مختلف شعبوں میں بے حد فائدہ اٹھایا ہے جن میں بنیادی ڈھانچہ، صحت، تعلیم، زراعت اور دیہی ترقی شامل ہیں۔‘‘
دمیسی نے کہا کہ چین کی مسلسل معاشی کشادگی اور جامع تجارتی پالیسیاں گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے لئے اہم مواقع فراہم کرتی ہیں کیونکہ ان کے ذریعے دنیا کی سب سے بڑی اور متحرک منڈیوں میں سے ایک تک رسائی وسیع ہوتی ہے۔



  تازہ ترین   
فوجی صلاحیتیں دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ، قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سربراہ ایرانی فوج
امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے، ایرانی صدر
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو وہ اسرائیل کو تباہ کر دے گا، امریکی صدر
چینی صدر کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش
حوثیوں کا یمن پر 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کی جانب سے 129 فضائی حملوں کا دعویٰ
سعودی و برطانوی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
ناکہ بندی کے دوران 60 روز میں 100 تجارتی بحری جہاز واپس بھیجے، سینٹ کام
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر