بوداپست (شِنہوا) ہنگری کے دارالحکومت بوداپست میں جمعہ کی شام ’’ایمازیا چائنیز فلم ویک 2026‘‘ کا آغاز ہو گیا۔ افتتاحی فلم کے طور پر چینی فلم “ڈیئر یو” کی ہنگری میں پہلی بار نمائش کی گئی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہنگری میں چین کے سفیر گونگ تاؤ نے کہا کہ ایمازیا چائنیز فلم ویک کے آغاز سے اب تک اس کے ذریعے ہنگری کے ناظرین کو چین کی بہترین فلمیں دکھائی جاتی رہی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان فلم و ٹیلی ویژن کے شعبوں میں تبادلوں کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا گیا ہے۔
گونگ تاؤنے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک فلموں کی نمائش، تخلیقی شعبے میں تبادلوں اور افرادی قوت کی تربیت سمیت مزید عملی تعاون کریں گے اور چین اور ہنگری کے عوام کے درمیان ثقافتی و عوامی تبادلوں کے مواد اور طریقوں کو مسلسل وسعت دیں گے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہنگری-چین یوتھ فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر لیونتے ہورواتھ نے کہا کہ چین کی فلمی صنعت میں معیاری فلموں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان فلموں میں چینی ثقافت کی نمایاں خصوصیات کے ساتھ ساتھ ایسے انسانی جذبات اور کہانیاں بھی پیش کی جاتی ہیں جن کی عالمگیر اہمیت ہے۔
ہنگری-چین فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے نائب صدر گابور چیرکیش نے کہا کہ چین اور ہنگری کے درمیان گہری اور دیرپا شراکت داری صرف اقتصادی تعاون تک محدود نہیں بلکہ اسے نظریات اور ثقافت کے تبادلے کے ذریعے بھی مزید مضبوط بنایا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایمازیا چائنیز فلم ویک ناظرین کو چینی سینما کے ذریعے چین کو دیکھنے، اس کے قریب آنے اور اسے سمجھنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرتا ہے۔
ایمازیا چائنیز فلم ویک کی بانی وکٹوریا واراڈی کے مطابق رواں سال کے ایمازیا چائنیز فلم ویک کو دیگر اداروں کے علاوہ چین کی فلم انتظامیہ، ہنگری میں چینی سفارتخانے اور چائنہ فلم آرکائیو کا تعاون حاصل ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 11سے 18 ستمبر تک بوداپست اور سیگڈ میں “ڈیئر یو”،”جرنی ٹو دی ویسٹ” اور “اے منگولین ٹیل” سمیت چینی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔
ہنگری میں ’’ایمازیا چائنیز فلم ویک 2026‘‘ کا آغاز



