یورو بانڈ : پاکستان نے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے : وزیر خزانہ

 اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیکس اصلاحات پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 3 ارب ڈالر کا یوروبانڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بانڈ ٹرانزیکشن ہے ، یورو بانڈ کا اجرا عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کے پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے ۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ اپریل 2025 سے پاکستان کی ریٹنگ میں 3 مرتبہ بہتری آئی، یوروبانڈ کیلئے آرڈر بک حجم سے دوگنا رہی، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے ، ٹیکس نظام میں جامع اصلاحات پر عمل پیرا ہیں، اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکا کے سرمایہ کاروں نے یوروبانڈ میں دلچسپی ظاہر کی، عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد دوبارہ بحال ہوا ہے ، عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد موجودہ صورتحال کے ساتھ پاکستان کے مستقبل پر بھی ہے ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پانچ پانچ سال اور 10 سالہ یوروبانڈز کیلئے بہتر قیمت حاصل ہوئی، 3 ارب ڈالر کا یوروبانڈ اجرا کوئی عارضی یا اچانک فیصلہ نہیں، یوروبانڈ 3 سالہ درمیانی مدت کی جی ایم ٹی این حکمت عملی کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیرونی فنانسنگ میں میچورٹیز بڑھانے اور رول اوور رسک کم کرنے کی حکمت عملی ہے ، پاکستان سکوک، ڈالر سیٹلڈ بانڈز اور پانڈا بانڈز سے بیرونی فنانسنگ متنوع بنا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس
امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی
امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی
امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی
امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے، ترجمان ایرانی فوج
امریکا کی ایران کی مالی معاونت کرنیوالے عالمی مالیاتی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکی
ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 36 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر