اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی پبلک سروس کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ایس ایس امتحان 2027 کے لیے ہونے والے ایم سی کیو بیسڈ پریلیمنری ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل کر دی۔
کمیشن نوٹس کے مطابق یہ امتحان اب 27 ستمبر کے بجائے 10 اکتوبر (ہفتے کے روز) ہو گا ۔ قبل ازیں ایف پی ایس سی نے دو اگست 2026 کو جاری کردہ نوٹس میں امتحان کی تاریخ کا اعلان کیا تھا، جسے دوبارہ تبدیل کیا گیا ہے۔



