اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اکستان نے شام کے شہر ادلب میں ابو الظہور ایئر بیس پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے ۔
دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے کیا گیا یہ حملہ بلا اشتعال تھا۔اس قسم کے اقدامات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ان سے خطے کے امن اور استحکام کو مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے ۔یاد رہے کہ امریکا نے بھی شامی فوجی فضائی اڈے پر حملے کو غیر ضروری کشیدگی قرار دیا ہے ۔



