اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

 دفتر خارجہ کے  مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لئے کوششوں پر بات چیت کی ، ترک وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جو رواں ماہ کے آخر میں استنبول میں منعقد ہوگا۔ نائب وزیراعظم نے دعوت قبول کرتے ہوئے اجلاس میں اپنی شرکت کی تصدیق کی۔دریں اثنا نائب وزیراعظم نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈی نیٹر محمد یحیی سے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کے فروغ کے لئے محمد یحیی کی خدمات کو سراہا اور ان کی قیادت میں اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔نائب وزیراعظم نے محمد یحیی کو اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور میں اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ڈپٹی ایمرجنسی ریلیف کوآرڈی نیٹر مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔

محمد یحیی نے پاکستان میں اپنی تعیناتی کے دوران تعاون اور حمایت پر نائب وزیراعظم اور وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے اپنے نئے منصب پر بھی پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ مزید برآں اسحاق ڈار کا موریطانیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان اور موریطانیہ کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کیا ،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ 



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
ٹرمپ کا ایران کے خلاف بڑی معاشی جنگ شروع کرنے کا اعلان
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
شامی وزیر خارجہ 19 سال بعد پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر