چینی روبوٹ ساز کمپنی یونی ٹری کے شنگھائی مارکیٹ میں آغاز پر حصص میں 629.44 فیصد کا زبردست اضافہ

شنگھائی(شِنہوا) چین کی معروف روبوٹ ساز کمپنی یونی ٹری روبوٹکس نے بدھ کے روز شنگھائی سٹار مارکیٹ میں اپنے پہلے کاروباری دن کے آغاز پر 629.44 فیصد کے زبردست اضافے کے ساتھ فی شیئر 1100 یوآن (تقریباً 161.99 امریکی ڈالر) کی قیمت پر کاروبار شروع کیا۔
کمپنی کے پراسپیکٹس کے مطابق ہانگ ژو میں قائم کمپنی نے تقریباً 4 کروڑ 4 لاکھ 50 ہزار شیئرز 150.8 یوآن فی شیئر کی قیمت پر پیش کئے ہیں جبکہ اس کی قیمت اور منافع کا تناسب 219.23 گنا ہے۔
2025 میں یونی ٹری کے انسان نما روبوٹس کی ترسیل 5 ہزار 500 یونٹس سے تجاوز کر گئی جس کے ساتھ کمپنی 32.4 فیصد عالمی مارکیٹ شیئر کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر رہی۔ یہ اعداد و شمار 2025 کی انسان نما روبوٹ مارکیٹ سے متعلق ایک تحقیقی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں۔
یونی ٹری نے بتایا کہ شیئرز کے اجرا سے حاصل ہونے والی رقم ذہین روبوٹ ماڈلز کی تیاری، روبوٹ ہارڈویئر کی تحقیق و ترقی، نئی مصنوعات کی تیاری اور مینوفیکچرنگ بیس کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔ کمپنی روبوٹ سازی سے آگے بڑھ کر اعلیٰ کارکردگی کے حامل عمومی استعمال کے روبوٹس کے لئے ایک وسیع تر ماحولیاتی نظام تشکیل دینے کی جانب گامزن ہے۔
یونی ٹری کی سٹاک مارکیٹ میں شمولیت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب چین کا روبوٹکس شعبہ عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔ وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق 2026 کی پہلی ششماہی میں عالمی سطح پر فروخت ہونے والے 4 ٹانگوں والے روبوٹس میں چینی کمپنیوں کا حصہ تقریباً 70 فیصد تھا۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر