13 اور 14 مارچ 2027 کو لاہور میں بسنت ، نوجوان اکٹھے ہوں ، یاد یں بنائیں : مریم نواز

 لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نے 13 اور 14مارچ 2027 کو بسنت منانے کا اعلان کر دیا اورکہا کہ مارچ میں لاہور پھر رنگوں، ثقافت اور تہوار کا مرکز بنے گا ،بسنت پر موسیقی، ثقافتی سر گرمیوں اور جشن کا اہتمام ہوگا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاپنجاب اور پاکستان کے نوجوانوں کو بسنت میں شرکت کی دعو ت دیتی ہوں ،نوجوان اکٹھے ہوں، یادیں بنائیں اور اپنی توانائی سے لاہور کو روشن کریں ،انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور آنے اور بسنت میں شرکت کی دعوت دی اورکہااوورسیز پاکستانی اور عالمی مہمان 12، 13 اور 14 مارچ کی تاریخیں محفوظ کرلیں، آپ کا انتظار کروں گی، لاہور انتظار کرے گا، پاکستان آپ کا انتظار کرے گا، انشا اللہ ملکر بسنت کو یادگار بنائینگے ۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب سے اوکاڑہ کے ارکان صوبائی اسمبلی صوبائی وزیر عاشق حسین شاہ، جاوید علاؤالدین ، افتخار حسین چھچھر، نور الامین وٹو، علی عباس، میاں یاور زمان، میاں منیر اور غلام رضا نے ملاقات کی۔ سیاسی صورتحال، ترقیاتی کاموں اور حلقے کے مسائل پرتفصیلی گفتگو کی گئی۔

ارکان اسمبلی نے عوامی مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ نے مسائل کے حل کی بھرپور یقین دہانی کرائی، وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی کو عوام سے بھرپور رابطوں کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کیلئے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں،پہلی بارصوبے کے تمام شہروں اور دیہات کو یکساں طور پر ستھرا پنجاب کے ذریعے کلین کیا جارہا ہے ،لاہور اور پسماندہ شہروں کا فرق ختم کیا ، ہر شہر ہر گاؤں میں الیکٹرک بس چلارہے ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت صاف پانی سے متعلق مسلسل چھٹا اجلاس ہوا ۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ہر ضلع میں پراجیکٹس پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا،واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بروقت تکمیل اور736 غیر فعال واٹرفلٹریشن پلانٹس کی بحالی اقدامات کا حکم دیا اور کہا عوام کی سہولت کے پیش نظر واٹرفلٹریشن پلانٹ پراجیکٹ کی تکمیل بہت ضروری ہے ۔ صاف پانی کی دستیابی ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
ٹرمپ کا ایران کے خلاف بڑی معاشی جنگ شروع کرنے کا اعلان
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
شامی وزیر خارجہ 19 سال بعد پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر