دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ

لاہور(نیشنل ٹائمز) دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا یوم آزادی بطور یوم سیاہ منا رہے ہیں، اس موقع پر بھارت نے مقبوضہ وادی میں پابندیاں مزید سخت کرکے جگہ جگہ نفری تعینات کر دی ہے۔

آج دنیا بھر میں جموں و کشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جا رہا ہے، بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیریوں کی مرضی کے خلاف ریاست پر غاصبانہ قبضہ کیا، 79 برسوں میں 5 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا پیدائشی حق مانگ رہے ہیں، عالمی برادری سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے اور کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق بھارتی انتظامیہ کی جانب سے بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ علاقے میں پابندیاں مزید بڑھا دی گئیں، سری نگر اور دیگر قصبوں میں حساس مقامات پر بھارتی فوجی، پیرا ملٹری اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

بھارتی فورسز نے اہم شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کی ہیں، بھارتی فورسز نے مزید ناکے بھی لگا دیئے، گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی گئی، بھارتی فورسز نے سری نگر کے بخشی سٹیڈیم کو مکمل طور پر حصار میں لے لیا۔

بخشی سٹیڈیم میں بھارتی یوم آزادی کی نام نہاد مرکزی تقریب ہوگی، سٹیڈیم کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جارہی، ماہر نشانہ باز اہلکار بھی تعینات کر دیئے گئے۔

ناگا لینڈ، آسام و منی پور میں بھی یوم سیاہ

مشرقی پنجاب میں سکھ برادری اور ناگالینڈ، آسام و منی پور میں بھارتی یومِ آزادی کی تقریبات کے بائیکاٹ اور احتجاج کی اپیلیں سامنے آئی ہیں، مختلف گروہوں کی جانب سے بھارتی ریاستی پالیسیوں کے خلاف 15 اگست کو احتجاج اور یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مختلف علیحدگی پسند تنظیموں اور گروہوں کی جانب سے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 15 اگست کو سیاہ پرچم لہرا کر اسے یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔

ان تنظیموں کا مؤقف ہے کہ ان کے دیرینہ علیحدگی پسند مطالبات اور حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے باعث وہ بھارتی یومِ آزادی کی تقریبات کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

آسام کے یونائیٹڈ نیشنل فرنٹ آف آسام، ناگالینڈ کی نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ اور منی پور کی الائنس فار سوشلسٹ یونٹی سمیت مختلف گروہوں نے یومِ آزادی کی تقریبات کے بائیکاٹ اور احتجاج کی اپیل کی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق کر لیا
ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی، باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے
وزیراعظم کا پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر