چینی ہسپتال نے مقامی تیار کردہ روبوٹک سسٹم کے ذریعے دل کی جراحی کا آغاز کر دیا

شیامن (شِنہوا) جراحی کے موجودہ روایتی طریقہ کار کے برعکس چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں دل کے ایک پیچیدہ آپریشن کو حال ہی میں مقامی طور پر تیار کردہ کارڈیئک سرجیکل روبوٹ کی مدد سے انجام دیا گیا جس سے آپریشن تھیٹر میں تابکاری سے بچاؤ کا لباس پہنے طبی عملے کی ضرورت ختم ہو گئی۔
شیامن یونیورسٹی کے شیامن کارڈیو ویسکولر ہسپتال میں پروفیسر وانگ یان آپریشن تھیٹر کے باہر ایک کنسول پر بیٹھے مانیٹر پر نظریں جمائے ہوئے تھے۔ ان کے ہاتھ جوائے اسٹک چلا رہے تھے اور نوب گھما رہے تھے۔ صرف 90 منٹ میں ان کی ٹیم نے 74 سالہ مریض کے دھڑکتے دل میں متاثرہ مائٹرل والو کی کم سے کم جراحی مداخلت کے ذریعے کامیاب مرمت کر دی۔
پروفیسر وانگ نے 2023 کے بعد سے ہسپتال کی 29 ویں روبوٹک سرجری کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پہلے روبوٹک طریقہ کار کے مقابلے میں اب ہم بہت زیادہ ماہر ہو چکے ہیں اور یہ آپریشن انتہائی خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔
وانگ نے کہا کہ روبوٹ کی معاونت سے کی جانے والی ٹرانس کیتھیٹر انٹروینشن مستقبل میں دل کی دیکھ بھال کے لئے ایک واضح سمت ہے۔ اگرچہ یہ ٹیکنالوجی قلیل مدت میں معروف کارڈیو ویسکولر مراکز میں کلینیکل تصدیق اور اصلاح کے مراحل میں ہے تاہم اگلے تین سے پانچ برسوں میں ملک بھر میں بڑے کارڈیک ہسپتالوں میں اس کے معمول کے استعمال کی امید ہے جس میں صوبائی اور شہر کے اندر ریموٹ جراحی کے طریقوں کا تدریجی تجربہ کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر