یوٹیوب نے مونیٹائزیشن کے اہداف سخت کردیئے، واچ ٹائم اور شارٹس ویوز کی شرط دگنی

لاہور (نیشنل ٹائمز) دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے لیے آمدنی کا اہم ذریعہ بننے والے یوٹیوب نے مونیٹائزیشن کے لیے درکار اہداف مزید سخت کردیئے ہیں، نئی شرائط کے تحت نئے تخلیق کاروں کو یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شمولیت کے لیے پہلے سے زیادہ واچ ٹائم اور ویوز حاصل کرنا ہوں گے۔

یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل ہونے کے بعد تخلیق کار اشتہارات، چینل ممبرشپ، سپر چیٹ اور مرچنڈائز سمیت مختلف ذرائع سے آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔

نئی پالیسی کے مطابق طویل ویڈیوز کے ذریعے مونیٹائزیشن کے خواہشمند صارفین کے لیے گزشتہ 12 ماہ میں مطلوبہ واچ ٹائم 4 ہزار گھنٹے سے بڑھا کر 8 ہزار گھنٹے کردیا گیا ہے، جبکہ سبسکرائبرز کی کم از کم تعداد ایک ہزار برقرار رہے گی۔

شارٹس کے ذریعے مونیٹائزیشن کے لیے بھی ہدف دگنا کردیا گیا ہے۔ اب نئے صارفین کو گزشتہ 90 دن میں 2 کروڑ سے زائد شارٹس ویوز حاصل کرنا ہوں گے، جبکہ پہلے یہ حد ایک کروڑ ویوز تھی۔

یوٹیوب کے مطابق نئی شرائط کا اطلاق یکم فروری 2027 سے ہوگا، تاہم جو صارفین پہلے ہی یوٹیوب پارٹنر پروگرام کا حصہ ہیں، ان پر اس تبدیلی کا براہ راست اطلاق نہیں ہوگا۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ پارٹنر پروگرام میں شامل رہنے کے لیے شارٹس کریئیٹرز کو 90 دن کے دوران ایک کروڑ ویوز کی حد برقرار رکھنا ہوگی۔ ہدف پورا نہ ہونے کی صورت میں صارف پارٹنر پروگرام میں شامل رہ سکے گا اور طویل ویڈیوز سے آمدنی حاصل کرتا رہے گا، تاہم شارٹس سے دوبارہ کمائی شروع کرنے کے لیے اسے 90 دن میں ایک کروڑ ویوز حاصل کرنا ہوں گے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر