چینی رپورٹ میں عالمی مصنوعی ذہانت کی ترقی کے نئے رجحانات اجاگر

شنگھائی (شِنہوا) عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کی ترقی میں بنیادی ڈھانچے، بڑے اے آئی ماڈلز کی صنعتی تشکیل اور عالمی طرز حکمرانی کے حوالے سے نئے رجحانات سامنے آ رہے ہیں۔
شنگھائی میں 2026 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس اور مصنوعی ذہانت کی عالمی گورننس سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چین کے انسٹی ٹیوٹ آف سائنٹیفک اینڈ ٹیکنیکل انفارمیشن اور پیکنگ یونیورسٹی کی جانب سے مرتب کردہ ’’عالمی اے آئی اختراعی اشاریہ رپورٹ 2026‘‘ کے مطابق عالمی سظح پر اے آئی کی بنیادی سہولیات مسلسل وسعت اختیار کر رہی ہیں جبکہ توانائی کی فراہمی مستقبل میں اے آئی کی ترقی کے لئے ایک اہم نیا عنصر بن کر ابھر رہی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑے مصنوعی ذہانت ماڈلز کی صنعتی توجہ عمومی مقاصد سے مخصوص شعبہ جاتی استعمال کی جانب یعنی تربیت سے استدلال کی جانب اور محدود تکنیکی استعمال سے پورے کاروباری عمل کی تبدیلی کی جانب منتقل ہو رہی ہے، جبکہ ادارے بڑے پیمانے پر بھاری سرمایہ کاری کے ماڈل کو اختیار کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ عالمی سطح پر اے آئی کے موثر نظم و نسق کی فوری ضرورت ہے اور چین مختلف پہلوؤں سے عالمی اے آئی نظم و نسق اور جامع بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔
’’عالمی اے آئی اختراعی اشاریہ رپورٹ 2026‘‘ میں 46 ممالک میں مصنوعی ذہانت کی اختراع اور ترقی کا مقداری جائزہ پیش کیا گیا ہے جو دنیا بھر میں اے آئی کی مجموعی صورتحال اور اس کے بدلتے ہوئے رجحانات کی عکاسی کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر