اسحاق ڈار، کویتی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کویت کے وزیر خارجہ کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے ایران پر جاری حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے خطے میں مذاکرات کے فروغ اور استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، جبکہ اسحاق ڈار نے فوری طور پر کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارود سے بھری گاڑی تباہ، ایک خارجی ہلاک، 5 زخمی
امریکی کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد روک دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
اسحاق ڈار، کویتی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، مطلوب دہشت گرد خالد عرف کمانڈر ہلاک
ایران کا اقوامِ متحدہ سے امریکی حملے فوری روکنے کا مطالبہ
ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی
ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر