ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق درجنوں فضائی ایندھن بردار طیارے اسرائیل بھیجے جا رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے زیر غور منصوبوں میں ایران کے بجلی گھروں، اہم انفراسٹرکچر اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا مقصد ایران پر دباؤ بڑھا کر آبنائے ہرمز کھلوانا ہے، امریکا ایران کو جوہری مطالبات تسلیم کرنے پر آمادہ کرنا چاہتا ہے۔

ایگزیوس نے خدشہ ظاہر کیا کہ آئندہ چند روز میں مزید امریکی ری فیولنگ طیارے اسرائیل پہنچ سکتے ہیں، صدر ٹرمپ نے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا، لیکن آئندہ دنوں میں جنگ شدت اختیار کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں زیادہ تر شہری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے اور ایسے ہمسایہ ممالک پر بھی حملے کیے ہیں جن کا اس تنازع سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سینٹرل کمانڈ کو ہدایت دی ہے کہ ایران کی حملے کرنے کی صلاحیت کو محدود کیا جائے اور ایرانی حکومت کو اس کے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

ادھر پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ امریکی فوج کی میزبانی کرنے والے ممالک مناسب جواب کے لیے تیار رہیں، امریکی فوجی اڈے رکھنے والے ممالک شہری دفاع کے اقدامات فعال کریں، شہریوں کو ممکنہ فوجی اہداف سے دور رکھیں۔

ایران میں طاقت کے اہم ترین مرکز سمجھے جانے والے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اڈے رکھنے والے ممالک کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، امن کی بحالی تک جواب دیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارود سے بھری گاڑی تباہ، ایک خارجی ہلاک، 5 زخمی
امریکی کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد روک دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
اسحاق ڈار، کویتی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، مطلوب دہشت گرد خالد عرف کمانڈر ہلاک
ایران کا اقوامِ متحدہ سے امریکی حملے فوری روکنے کا مطالبہ
ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی
ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر