ایم اے پاس کا سویپر کی نوکری کرنا المیہ، ایسے نظام کو شاباش دینی چاہیے : وفاقی آئینی عدالت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا میں ایم اے پاس شخص کو سویپر کی ملازمت دینے کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی اپیل خارج کر دی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ ایم اے پاس کا سویپر کی نوکری کرنا المیہ ہے ،ایسے نظام کو شاباش دینی چاہیے ، کیا اب ایم اے پاس کرنے والا شخص سویپر کا کام کرے گا؟ متعلقہ شخص گزشتہ 10 برس سے ملازمت کر رہا ہے، اب اسے نوکری سے نکالنا بھی مناسب نہیں ہوگا۔

عدالت نے تجویز دی کہ صوبائی حکومت شکایت کنندہ کو کسی دوسری مناسب جگہ ملازمت فراہم کرے ۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ اس وقت خیبرپختونخوا میں سویپر کی کوئی خالی اسامی نہیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کیا خیبرپختونخوا اتنا صاف ستھرا ہوگیا ہے کہ سویپر کی ضرورت ہی نہیں؟ صاف ستھرا تو کسی اور صوبے کا سنا تھا۔ عدالت نے دریافت کیا کہ متعلقہ ملازم سے کیا کام لیا جاتا ہے ۔ ایجوکیشن آفیسر نے بتایا کہ اس کی ذمہ داریوں میں جھاڑو لگانا اور صفائی کرنا شامل ہے ،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ کیا اس کے جھاڑو لگانے پر کسی کو شرم نہیں آتی؟۔ 



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر