سکیورٹی فورسز کی بنوں اور محلقہ علاقوں میں کارروائیاں، 24 خوارج ہلاک

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 24 خوارج ہلاک کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خودکش دھماکے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، بنوں اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلوں کے بعد 24 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد بھارتی پراکسی “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھتے تھے، مارے گئے خوارج متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بنوں میں حالیہ خودکش حملے کے تمام سہولت کاروں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، علاقے میں کلیئرنس اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے، عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی، پاکستان سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کیا۔

اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے چوبیس دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور قربانیوں کا مظہر ہے، بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، قوم اپنی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی بنوں اور ملحقہ علاقوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بنوں میں فتنۃ الہندوستان کے 24 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں، دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہیں، سکیورٹی فورسز کے افسران اورجوان ہمارے سر کا تاج اور اصل ہیرو ہیں، بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کا صفایا کرنے والے جری سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بنوں آپریشن کی کامیابی ارض وطن کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنے کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر