چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور

بیجنگ(نیشنل ٹائمز)چین اور پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی اور مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

چینی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کا مؤقف ہے کہ کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی رابطوں کی بحالی ناگزیر ہے۔ تمام فریق جنگ بندی سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی مکمل پاسداری کریں اور اپنے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات اور بات چیت ہی اختلافات کے حل کا مؤثر ذریعہ ہیں، اس لیے امریکا اور ایران کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفارتی عمل کو آگے بڑھانا چاہیے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعمیری کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ امریکا اور ایران اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر واپس آئیں گے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ یہ معاہدہ بڑی مشکل سے طے پایا تھا، امن ہماری آنکھوں کے سامنے ہے، ہم آخری مرحلے پر آ کر ناکام نہیں ہو سکتے، اور نہ ہی وہ کچھ کھو سکتے ہیں جو ہم حاصل کر چکے ہیں۔

 ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار اور چینی ہم منصب وانگ ژی کے درمیان ملاقات میں ملاقات میں آل ویدراسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کے مزید فروغ کےمشترکہ عزم کااعادہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں سی پیک ٹو، تجارت، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا، فریقین نےتازہ ترین علاقائی وعالمی پیشرفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر