اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے اور کہا کہ پاکستان کے عوام جلد امریکی صدر کا اسلام آباد میں شاندار اور بھرپور استقبال کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ ہفتہ کے روز صدر مملکت کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں صدر آصف علی زرداری نے ایک خصوصی پوسٹر شیئر کیا۔ اس پوسٹر پر پاکستان اور امریکا کے پرچموں کے ساتھ خود صدر مملکت کی تصویر بھی آویزاں ہے ۔ پوسٹر کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسلام آباد میں جلد از جلد خیرمقدم کرنے پر فخر محسوس کریں گے۔
صدر آصف زرداری کی ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت



