چینی کمپنیوں کی مصنوعات پر مبنی عمومی مقاصد کے پاپ اپ روبوٹ سٹور کا نیویارک میں افتتاح

نیویارک (شِنہوا) امریکہ کے شہر نیویارک کے علاقے لوئر مین ہٹن میں عمومی مقاصد کے روبوٹس کے لئے مختص ایک پاپ اپ سٹور کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں چلنے، بولنے اور لوگوں سے بات چیت کرنےوالے انسان نما روبوٹس نے بڑی تعداد میں آنے والے افراد کی توجہ حاصل کی۔ یہ سٹور چینی مینوفیکچررز کی بھرپور موجودگی کے ساتھ روبوٹکس ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کو بھی ظاہر کر رہا ہے۔
سوہو کے علاقے میں 188 لیفائٹ سٹریٹ پر واقع کوئڈ شاپ کا مشترکہ افتتاح سرمایہ کاری کے انتظام سے وابستہ ادارے کرین شیئرز اور اوپن سورس اے آئی کے انیشی ایٹو اوپن مائنڈ نے کیا۔ یہ پاپ اَپ سٹور جمعرات کو کھولا گیا اور اتوار تک عوام کے لئے کھلا رہا۔
اس سٹور میں چین کی متعدد کمپنیوں، جن میں یونی ٹری، ایجی بوٹ، بوسٹر، لیم ایکس اور گلیکشیا شامل ہیں، کے روبوٹس کو اوپن مائنڈ کے سافٹ ویئر پلیٹ فارم کے ساتھ پیش کیا گیا۔ ان میں گھروں، دفاتر اور خدمات کے شعبے میں روبوٹس کے ممکنہ استعمال کا مظاہرہ کیا گیا۔
نمائش میں آنے والے افراد انسان نما روبوٹس کو شو روم میں چلتے ہوئے، صوتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے اور مہمانوں سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھنے کے لئے رک گئے، جبکہ بہت سے لوگوں نے ان روبوٹس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
کرین شیئرزکے چیف انویسٹمنٹ آفیسر برینڈن آہرن نے کہا کہ روبوٹکس کے شعبے میں ایشیا “کچھ حد تک آگے” ہے۔ ان کے مطابق چین، جنوبی کوریا اور جاپان میں روبوٹکس کی نمایاں کمپنیاں ابھر کر سامنے آئی ہیں۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ یونی ٹری کے روبوٹس جاپان کے ٹوکیو کے ہانیڈا ہوائی اڈے پر سامان کی نقل و حمل میں استعمال ہو رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انسان روبوٹس صرف نمائش تک محدود نہیں رہے بلکہ عملی زندگی میں بھی اپنی جگہ بنا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر