شین زین نے ورلڈ سٹیز سمٹ میں شہری نظم ونسق کا نیا اشاریہ متعارف کرا دیا

شین زین (شِنہوا) چین کے ٹیکنالوجی مرکز شین زین نے سنگاپور میں منعقدہ 10ویں ورلڈ سٹیز سمٹ کے دوران باضابطہ طور پر اربن انڈیکس آف شین زین (یوآئی ایس) کا اجرا کر دیا۔
یہ مئی میں باکو میں منعقدہ 13ویں ورلڈ اربن فورم کے بعد یو آئی ایس کا بین الاقوامی سطح پر دوسرا تعارف ہے۔ یہ اس بات کی عکاسی ہے کہ شہری نظم ونسق کے حوالے سے چین کے تجربات تیزی سے عالمی سطح پر متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
یوآئی ایس کا مقصد ’’شین زین ماڈل‘‘ اور ’’شین زین کے تجربات‘‘ کو ایک ایسے فکری و عملی نظام کی شکل دینا ہے جو عالمی شہری نظم ونسق کے لئے رہنمائی فراہم کر سکے۔ یہ اشاریہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو کے تحت دنیا کے لئے چین کی جانب سے فراہم کردہ ایک بین الاقوامی عوامی خدمت تصور کیا جا رہا ہے جو پائیدار شہری ترقی کے لئے “چینی حل” پیش کرتا ہے۔
شین زین اربن پلاننگ اینڈ لینڈ ڈیویلپمنٹ ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر اور اربن انڈیکس آف شینزین (یو آئی ایس) ریسرچ سنٹر کے سربراہ شان لیانگ کے مطابق شہروں کی درجہ بندی پر زور دینے والے روایتی شہری اشاریوں کے برعکس یوآئی ایس کو ابتدا ہی سے ایک ایسا انتظامی آلہ بنایا گیا ہے جو شہروں کی پائیدار ترقی میں مدد فراہم کرے۔
ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ’’کسی شہری اشاریے کا مقصد شہروں کو نمبر دینا نہیں بلکہ انہیں خود کو بہتر طور پر سمجھنے اور ایک دوسرے سے سیکھنے میں مدد دینا ہے۔‘‘
شان لیانگ کے مطابق یوآئی ایس ایک متحرک اور کھلے ڈھانچے پر مبنی ہے جو 6 بنیادی پہلوؤں جدت، رہائش پذیری، جمالیات، لچک، انسان دوستی اور ذہانت پر توجہ دیتا ہے۔ اس کے تحت مختلف ترقیاتی مراحل اور حجم رکھنے والے 20 نمائندہ عالمی شہروں کا منظم مطالعہ اور مشاہدہ کیا جاتا ہے جن میں لندن، نیویارک اور سنگاپور جیسے عالمی مراکز کے علاوہ جکارتہ، نیروبی اور لیما جیسے تیزی سے ترقی کرنے والے شہر بھی شامل ہیں۔
سمٹ کے دوران شین زین نے یوآئی ایس گلوبل پائلٹ سٹیز آبزرویشن رپورٹ 2026 بھی جاری کی، جس میں ترقی کے مختلف مراحل سے تعلق رکھنے والے 20 شہروں کا جائزہ لیا گیا ہے تاکہ مساوات اور باہم سیکھنے کی بنیاد پر نتائج اخذ کئے جا سکیں۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر