کوٹلی ستیاں :آگ لگنے سے 7504 ایکڑ جنگل تباہ چیڑ کے قیمتی درخت خاکستر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کوٹلی ستیاں کے جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آ گئی ہیں۔سپارکو نے سپیس فار کلائمیٹ پورٹل پر کوٹلی ستیاں کے جنگلات کی سیٹلائٹ تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

آگ سے کوٹلی ستیاں کے 25 مقامات پر پھیلا 3 ہزار 37 ہیکٹر پر مشتمل قدرتی جنگل خاکستر ہو گیا۔سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق کوٹلی ستیاں میں 7 ہزار 500 ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلے جنگلات متاثر ہوئے ہیں۔ 9 سے 29 مئی تک کی سیٹلائٹ تصاویر کے موازنے سے چِیڑ کے قیمتی جنگلات کو شدید نقصان کی تصدیق ہوئی ہے ۔مقامی آبادی اور محکمہ جنگلات نے کئی مقامات پر آگ پر قابو پا لیا ہے تاہم تیز ہواؤں کے باعث اب بھی خطرات برقرار ہیں۔ ٹمری سے متصل کوٹلی ستیاں کی ڈھلوانوں پر تیز اور گرم ہواؤں کے باعث آگ کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 



  تازہ ترین   
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
خارجی کمانڈرز منشیات کے عادی، غیراخلاقی حرکات میں ملوث ہیں: گرفتار دہشت گرد
ایران کے پاس 21 سے 22 فیصد میزائل باقی، معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان پر ٹیکس کمی کا امکان
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر