گندم وافر مقدار میں موجود، روٹی ،نان کی قیمتیں قابو میں رکھی جائیں : مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم  نواز شریف کوخصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے ۔ رواں سال صوبے میں تقریباً 22 ملین میٹرک ٹن سے زائد گندم کی ریکارڈپیداوار ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ الحمدللہ!پنجاب میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے ۔ اجلاس میں گندم کے ایک ایک دانے کو محفوظ بنانے کیلئے پنجاب میں اے آئی بیسڈ ایڈوانس لائیو ڈیش بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں روٹی اور نان کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کی بھی تاکیدکی اور گندم کے ایک ایک دانے کی حفاظت کیلئے جدید ترین ایڈوانس لائیو ڈیش بورڈ جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ  خوراک کی فول پروف پالیسی سازی کیلئے لائیوڈیش بورڈ گندم کی طلب،رسد، مانیٹرنگ اوراس پر کنٹرول کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گا۔ لائیو ڈیش بورڈ کے ذریعے پنجاب میں گندم کے وافر سٹاکس کی ڈے ٹو ڈے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

پنجاب میں لائسنس یافتہ ایگریگیٹرز اور سٹاکرز کو قانونی طور پر گندم رکھنے کی اجازت مل گئی اورگندم کا سٹاک ڈیکلیئر کرنا لازمی قرار دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے 2 ہفتوں میں گندم سٹاک ڈیکلیئر نہ کرنے والوں کے خلاف اینٹی ہورڈنگ ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ۔ گندم،زراعت اور فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کسانوں، ایگریگیٹرز، ملرز اور بڑے سٹاکرز کو ہر ممکن سہولیات اور کاروباری آسانی فراہم کرنے کی ہدایت کی اور جدید طرزِ گورننس کے تقاضوں کے مطابق محکمہ خوراک کی مکمل اوور ہالنگ اور ری ویمپنگ کا حکم دیا۔ ادھر وزیراعلیٰ نے پاک چین کی لازوال دوستی کی 75 ویں سالگرہ پردونوں ممالک کی قیادت اور عوام کومبارکباد دی اور چینی صدر شی جن پنگ،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،دونوں ممالک کے درمیان لازوال دوستی، پائیدار امن، اور باہمی تعاون کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان اور چین کے درمیان قابلِ اعتماد سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال کی بے مثال تکمیل تاریخ ساز سنگ میل ہے ۔پاک چین دوستی باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ ترقی کی لازوال مثال ہے ۔

چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو کر حق دوستی ادا کیا۔ پاک چین دوستی زندہ باد!ہم اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کو دہراتے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور روشن مستقبل کی نوید ہے ۔ پاک چین دوستی سمندروں سے گہری، ہمالیہ سے بلند اور سٹیل سے زیادہ مضبوط ہے ۔ 75 سال پر محیط پائیدار دوستی نسلوں تک قائم دائم رہے گی۔ دوسری طرف ثقافتی تنوع برائے مکالمہ و ترقی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ثقافتی تنوع کا عالمی دن منا نے کا مقصد مکالمہ اور ترقی سے متعلق عوامی شعور بیدار کرنا ہے ۔ ثقافتی تنوع سے اتحاد و یگانگت، مثبت اقدار، برداشت اور ہم آہنگی بھی فروغ پاتی ہے ۔ متنوع ثقافتی ورثہ دنیا بھر میں پنجاب کی پہچا ن ہے ۔محکمہ اطلاعات و ثقافت صوبہ بھر میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے ۔ 



  تازہ ترین   
وزیراعظم شہباز شریف 23 مئی سے چین کا سرکاری دورہ کریں گے
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر روانہ
اقوام متحدہ کا چارٹر کسی خودمختار ملک پر حملے کا حق نہیں دیتا: اسماعیل بقائی
بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں: وزیراعظم
مشرق وسطیٰ صورتحال پر ایران نے اپنی مذاکراتی ٹیم کا اعلان کر دیا
بلاول بھٹو کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے پہلی پورٹ بنانے کا اعلان
مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد آج تہران پہنچ رہا، ثالثی کا کردار قابل تعریف ہے: مارکو روبیو
سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کی سینیارٹی لسٹیں ویب سائٹس پر ڈالنا لازمی قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر