چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کیخلاف 5 شکایات متفقہ طور پر خارج : سپریم جوڈیشل کونسل

 اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سپریم جوڈیشل کونسل کے گزشتہ اجلاس کی تفصیلات جاری کردی گئیں، جس میں چیف جسٹس یحیی آفریدی کے خلاف دائر 5 شکایات کو متفقہ طور پر خارج کئے جانے کی تصدیق کی گئی ہے ۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس کے خلاف پہلی شکایت پشاور ہائیکورٹ کے وکیل صبغت اللہ شاہ نے 2016 میں اس وقت دائر کی تھی جب وہ پشاور ہائیکورٹ میں جج تھے ۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایڈیشنل سیشن ججز کی تقرری کے عمل میں میرٹ کو نظر انداز کیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے 14 مئی کے اجلاس میں یہ شکایت متفقہ طور پر خارج کر دی۔دوسری شکایت کراچی کے شہری امجد حسین درانی نے دائر کی تھی، جس میں الزام لگایا گیا کہ ان کا مقدمہ سپریم کورٹ میں بغیر سماعت خارج کیا گیا جو مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے ۔ کونسل نے اس شکایت کو بھی متفقہ طور پر خارج کر دیا۔تیسری شکایت کراچی کے رہائشی کامران خان نے دائر کی، جس میں کہا گیا کہ ان کی شکایت کو سماعت کا موقع دئیے بغیر خارج کیا گیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے یہ شکایت بھی متفقہ طور پر مسترد کر دی۔چوتھی شکایت وہاڑی کے رہائشی محمد مسعود نے دائر کی تھی، جس میں الزام تھا کہ مارچ 2023 کے ایک دیوانی مقدمے میں قانون اور حقائق کے خلاف فیصلہ دیا گیا، تاہم یہ شکایت بھی متفقہ طور پر خارج کر دی گئی۔پانچویں شکایت لاہور ہائیکورٹ کے وکیل امجد محمود نے دائر کی تھی، جس میں سپریم کورٹ میں ایک وکیل پر دسمبر 2024 میں داخلے پر پابندی کو مس کنڈکٹ قرار دیا گیا تھا، تاہم یہ شکایت بھی کونسل نے متفقہ طور پر خارج کر دی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم شہباز شریف 23 مئی سے چین کا سرکاری دورہ کریں گے
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر روانہ
اقوام متحدہ کا چارٹر کسی خودمختار ملک پر حملے کا حق نہیں دیتا: اسماعیل بقائی
بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں: وزیراعظم
مشرق وسطیٰ صورتحال پر ایران نے اپنی مذاکراتی ٹیم کا اعلان کر دیا
بلاول بھٹو کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے پہلی پورٹ بنانے کا اعلان
مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد آج تہران پہنچ رہا، ثالثی کا کردار قابل تعریف ہے: مارکو روبیو
سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کی سینیارٹی لسٹیں ویب سائٹس پر ڈالنا لازمی قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر