چین نے وزیراعظم شہباز شریف کے آمدہ دورے کی تفصیلات جاری کر دیں

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی دعوت پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 26 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان گو جیاکن نے ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ چین اور پاکستان کے مابین اعلیٰ سطح کا ایک اہم تبادلہ ہے۔
گو جیاکن نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم لی چھیانگ ان کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے رہنما دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے جو نئی صورتحال کے تناظر میں پاک چین تعلقات کی ترقی کے لئے آئندہ کی سمت کا تعین کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور صوبہ ژے جیانگ کا دورہ بھی کریں گے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین اور پاکستان بہترین دوست اور سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں، گو جیاکن نے کہا کہ گزشتہ 75 برسوں کے دوران پاک چین تعلقات ہر امتحان پر پورا اترے ہیں اور ہمیشہ چٹان کی طرح مضبوط رہے ہیں جو دنیا کے دو ممالک کے مابین تعلقات کی ایک بہترین مثال ہے۔
گو نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کی تزویراتی رہنمائی کے تحت دونوں فریقین نے اعلیٰ سطح کے قریبی تبادلے برقرار رکھے ہیں اور عملی تعاون کو مستقل مزاجی سے آگے بڑھایا ہےجس کے نتیجے میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی اعلیٰ معیارکی ترقی میں نتیجہ خیز نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
گو نے کہا کہ چین اور پاکستان نے اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر قریبی روابط اور ہم آہنگی کو برقرار رکھا ہے، اپنے مشترکہ مفادات کا موثر طریقے سے تحفظ کیا ہے اور علاقائی امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دیا ہے۔
ترجمان نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ چین اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ دونوں فریقین اس دورے کو روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، ہمہ جہت تعاون کو گہرا کرنے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے عزم کے ساتھ ایک مضبوط پاک چین کمیونٹی کی تعمیر کا نیا باب مل کر لکھنے کے ایک بہترین موقع کے طور پر استعمال کریں گے۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر