پنجاب حکومت صوبوں کو آٹا، گندم فراہمی میں رکاوٹیں دور کرے : وزارت فوڈ سکیورٹی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزارت فوڈ سکیورٹی نے پنجاب حکومت کو آٹے اور گندم کی دیگر صوبوں کو ترسیل میں رکاوٹیں فوری دور کرنے کی ہدایت کر دی،سرکاری ذرائع کے مطابق وزارت فوڈ سکیورٹی نے کے پی کے حکومت کو واٹس ایپ نمبر دے دیا ہے جس میں آٹا اور گندم ڈیلرز پنجاب سے ترسیل کے دوران رکاوٹوں کی صورت میں ویڈیوز اور تصاویر شیئر کریں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کیلئے آٹے اور گندم کی ترسیل میں رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویرحسین اور چاروں صوبوں کے سیکرٹریز خوراک نے شرکت کی، مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم، اپوزیشن لیڈر کے پی کے اسمبلی ڈاکٹرعباداللہ اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے بتایا کہ گندم اور آٹے کی ترسیل پر پا بندیاں ہٹانے کیلئے وفاقی حکومت اور چیف سیکرٹری پنجاب کو متعدد بارآگاہ کیا ، کے پی کے حکومت، اپوزیشن اور گورنر کے پی کے گندم بحران پر ایک پیج پر ہیں،سیکرٹری فوڈ پنجاب نے کہا کہ ہم نے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پا بند ی نہیں لگائی، چیف سیکرٹری نے ان سے استفسار کیا کہ پابندی نہیں لگائی تو کے پی کے میں آٹے کا ریٹ کیوں بڑھا؟،ذرائع کا کہنا ہے وفاقی رانا تنویرحسین نے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی ترسیل میں رکاوٹیں دور کی جائیں،اس حوالے سے مزمل اسلم نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اجلاس میں پنجاب حکومت کوآگاہ کیا کہ وہ آئینی طور پر گندم، آٹے کی ترسیل پر پا بندی نہیں لگا سکتے ، بلوچستان میں 100کلوآٹے کی بوری کی قیمت کے پی کے کے مقابلے میں کم ہے ۔مزمل اسلم کا کہنا تھا وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مسئلے کو حل کیا جائے گا ۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر