ہندوتوا ،صیہونی گٹھ جوڑ کیخلاف مسلم دنیا کو متحد ہونا ہوگا:مشاہد حسین

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)فلسطین کے ممتاز سکالر استنبول میں قائم سینٹر فار اسلامک اینڈ گلوبل افیئرز (CIGA) کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سامی العریان نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے لئے طاقت کا سرچشمہ ہے ،پاکستان ایٹمی مسلم ریاست ہے جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی ، انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پاکستان کے شکر گزار ہیں جو اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر ان کی آواز بلند کرتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل پارلیمنٹرینز کانگریس (IPC) اور پاکستان افریقہ انسٹیٹیوٹ فار ڈیوپلپمنٹ اینڈ ریسرچ (PAIDAR) کے اشتراک سے منعقدہ خصوصی لیکچر ‘‘ابھرتا ہوا مشرق وسطیٰ ،صیہونی ،ہندوتوا گٹھ جوڑ’’ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سینیٹر ستارہ ایاز، سیکر ٹر ی جنرل آئی پی یو ،سینیٹر مشاہد حسین سید، صدر PAIDAR نے مشترکہ طور پر اس لیکچر کی میزبانی کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر پاکستان کی قومی پالیسی کا بنیادی حصہ ہیں ‘‘کشمیر ہماری شہ رگ ہے ’’ اور ‘‘اسرائیل ناقابلِ قبول ہے کیونکہ وہ ایک ناجائز ریاست ہے ’’ اسرائیل بارے مؤقف بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے قیامِ پاکستان سے قبل ہی طے کرلیا تھا ،انہوں نے مسلم حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ د ہری پالیسی ترک کرتے ہوئے ہندوتوا ،صیہونی گٹھ جوڑ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپناتے ہوئے متحد ہو جائیں ، انہوں نے ایران کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی حمایت کے باعث ایران کو مسلسل دباؤ کا سامنا ہے ۔ پروفیسر سامی العریان نے مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی پالیسیوں اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تفصیلی اظہار خیال کیا ، انہوں نے کہا کہ مسلم ریاستوں کو دفاعی طور پر طاقتور ہونے سے روکنے کی کوشش کی جاتی ہے ، تاہم پاکستان کا ایٹمی پروگرام پوری مسلم دنیا کے لیے حوصلے کی علامت ہے ،تقریب میں سفارتکاروں، پارلیمنٹیرینز، ریٹائرڈ فوجی افسران، سول سوسائٹی ،میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 



  تازہ ترین   
دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی: فیلڈ مارشل
دنیا میں منفرد مثال، پاکستان، چین دوستی وقت کی ہرآزمائش پر پوری اتری: شہباز شریف
شمالی وزیرستان میں فورسز کی بڑی کامیابی، خارجی کمانڈر 4 دہشتگردوں سمیت جہنم واصل
دنیا فلوٹیلا کارکنوں سے بدسلوکی کا نوٹس لے، محفوظ واپسی یقینی بنائے: پاکستان
ایران کے جواب کا چند روز انتظار کریں گے، معاہدہ ہونے تک کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا: ٹرمپ
ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ بھارتی پراکسی گروہ ہیں: قونصلر صائمہ سلیم
محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال
پاک چین سفارتی تعلقات 75 سال میں پائیدار دوستی کی شاندار مثال بن گئے: صدر، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر