شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی،اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن ، فتنہ الخوارج کے 22 دہشت ہلاک ہوگئے ۔صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کی تحصیل شیوا میں کارروائی کی اور اس دوران خوارج کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک کر د یئے گئے ،ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ، مارے جانے والے خوارج علاقے میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شواہد سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ خوارج نے مقامی آبادی کو خوف و ہراس کا نشانہ بنا کر انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

جو نہایت قابلِ مذمت عمل ہے اور جس کی کوئی بھی توجیہ پیش نہیں کی جا سکتی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف بے رحم مہم پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گی،علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کا موثر محاصرہ کر رکھا ہے تاکہ چھپے مزید دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے ۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اورکہاکہ مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا فتنہ الخوارج کی سفاکیت اور انسان دشمنی کا ثبوت ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عزم استحکام ویژن کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں اور اسے جڑ سے ختم کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
خطے میں لڑائی کو فوری اور مکمل طور پر روکنا ناگزیر ہوچکا ہے: چینی صدر
پاکستان کو سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست، بنگلہ دیش کا سیریز میں کلین سویپ
ایران کی امریکا کو دوبارہ جارحیت پر سخت کارروائی کی وارننگ
امریکی صدر ٹرمپ کا ایران جنگ تیزی سے ختم کرنے کا اعلان
وزیر اعظم کا دورہ چین، 5 ارب ڈالر کے 100 سے زائد معاہدے ہونگے
مارکو روبیو اور انتونیو گوتریس میں رابطہ، آبنائے ہرمز کی صورتحال پر گفتگو
امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم اور فوجی انخلا کی قرارداد منظور کر لی
آپریشن غضبُ الحق دہشتگردوں کیخلاف پوری قوت سے جاری ہے: شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر