پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مضبوط بنانا ہدف، بلاول بھٹو

لاہور(نیشنل ٹائمز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی دارالحکومت میں مصروف دن گزارا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں وٹو ہاؤس پہنچے اور پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ میاں منظور وٹو کے انتقال پر ان کی بیوہ پروین بیگم ان کے صاحبزادوں معظم جہانزیب وٹو، میاں خرم جہانگیر وٹو اور میاں ذیشان منظور وٹو سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبرِ جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں منظور وٹو پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے ،پیپلزپارٹی ہر خوشی غمی میں وٹو خاندان کے ساتھ کھڑی ہے ، آپ پیپلزپارٹی کیلئے متحرک ہو جائیں ،ہمارا ہدف پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مضبوط بنانا ہے ،آپکے والد نے پارٹی کیلئے کام کیا ویسے ہی آپ نے کام کرنا ہے ، الیکشنز کیلئے بھی خود کو تیار کریں ،پیپلزپارٹی ہمارے خون میں ہے۔

اس موقع پر منظور وٹو کی صاحبزاد یوں نے کہا کہ ہمارے والد نے ہمیشہ ہمیں پیپلزپارٹی کے ساتھ وفاداری کی داستانیں سنائیں ،اس موقع پر پی پی رہنما شہزاد سعید چیمہ اور لاہور کے صدر فیصل میر نے بھی سوگواران سے تعزیت کی۔بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری نے معروف سماجی و کاروباری شخصیت نواب شہزاد علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔بلاول بھٹو رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پربھی گئے اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی اور پی پی لاہور کے رہنما اشرف خان بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر