کیپٹو پلانٹس کی بندش،بجلی فروخت 10فیصد سے زائد بڑھ گئی

 اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک میں تقریباً 19 ہزار میگاواٹ سے زائد سولر تنصیب کے باوجود رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بجلی کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نیپرا دستاویزات کے مطابق جنوری، فروری اور مارچ کے لیے لگائے گئے اندازوں کے مقابلے میں  بجلی کی فروخت میں 10.92 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔وجوہات جاننے کے لیے روزنامہ دنیا نے ایک اعلیٰ عہدیدار سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ اس اضافے کی بڑی وجہ کیپٹو پاور پلانٹس کی بندش ہے ۔ حکومت کی جانب سے کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند کیے جانے کے بعد ان کا انحصار نیشنل گرڈ پر بڑھ گیا ہے ۔ یہ وہ بجلی گھر ہیں جو صنعتی یونٹس میں نصب ہوتے ہیں اور سستی گیس سے بجلی پیدا کرکے فیکٹریوں کو فراہم کرتے تھے ۔گیس کی فراہمی بند ہونے کے بعد یہ صنعتی یونٹس اب بجلی قومی گرڈ سے خریدنے پر مجبور ہیں۔

کیپٹو پاور پلانٹس کو 120 ایم ایم سی ایف ڈی گیس 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے فراہم کی جاتی تھی۔ اس کے ساتھ حکومت کی جانب سے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کے اقدامات بھی طلب میں اضافے کا سبب بنے ہیں۔دستاویزات کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 20 ارب 11 کروڑ یونٹس کے تخمینے کے مقابلے میں 22 ارب 31 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی فروخت ہوئی۔ اس اضافے کے باعث سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان ہے ، جبکہ مجموعی طور پر 63 ارب روپے سے زائد ریلیف کی درخواست نیپرا میں زیر غور ہے۔ 



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر