چین کی زیرو ٹیرف پالیسی سے کینیا کی ایووکاڈو کے پیداواری اور ترسیلی عمل کا فروغ

نیروبی (شِنہوا) کینیا کے وسطی کاؤنٹی مورانگا کے سرسبز و شاداب دیہی علاقے میں جیف نگیگی مبورو اپنے ہاس ایووکاڈو کے درختوں کے گھنے سایہ دار جھنڈ کو دوپہر کی ہوا کے ساتھ لہراتے ہوئے خوشی سے دیکھ رہا تھا۔
یہ نوجوان کسان قریبی دیہاتوں سے آئے مزدوروں سے گفتگو کرتے ہوئے لطف اندوز ہو رہا تھا جنہیں اس نے پکے ہوئے ایووکاڈو توڑنے کے لئے ملازم رکھا تھا تاکہ انہیں ایک کلیکشن سنٹر اور بعد ازاں کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے مضافات میں قائم چینی ملکیتی ایووکاڈو آئل پروسیسنگ فیکٹری تک پہنچایا جا سکے۔
مبورو نے اپنے فارم پر شِنہوا کو بتایا کہ ماضی میں ہمیں کچھ مشکلات کا سامنا رہا ہے لیکن ایوکاڈو کا تیل تیار کرنے والے کارخانے ہماری مدد کو آئے ہیں جنہوں نے ہمیں ہمارے پھلوں کے لئے ایک مستقل مارکیٹ اور بہتر قیمتیں فراہم کی ہیں۔
وہ کینیا کے ایووکاڈو کے ان سینکڑوں چھوٹے کسانوں میں شامل ہیں جو اپنی پیداوار براہ راست سان مارک لمیٹڈ کو بیچتے ہیں۔ یہ ایووکاڈو کا تیل تیار کرنے والی ایک چینی ملکیتی کمپنی ہے جو نیروبی کے جنوب مشرقی صنعتی مرکز آتھی ریور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ہے۔
سان مارک لمیٹڈ کی فیکٹری میں جاری گہما گہمی کے دوران آپریشنز منیجر محمد خان نے وقت نکال کر ان رس دار ایووکاڈو کو گاڑیوں سے اتارنے کے کام کی نگرانی کی جو حال ہی میں خام تیل نکالنے کے لئے وہاں پہنچائے گئے تھے۔
خان نے کہا کہ جب یہ پھل فیکٹری میں آتے ہیں تو ہم انہیں اس وقت تک محفوظ رکھتے ہیں جب تک وہ مطلوبہ حد تک پک نہ جائیں۔ اس کے بعد ایک چھانٹی کرنے والی ٹیم انہیں کرشنگ مشین تک لے جاتی ہے تاکہ خشک مادے اور پانی کو الگ کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں پھل سے پانی کو الگ کیا جاتا ہے جس کے بعد ایووکاڈو آئل کی پیکنگ کے آخری مرحلے کا آغاز ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی ترقی بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی سے روکی نہیں جا سکتی: فیلڈ مارشل
ٹرمپ کا سعودیہ، قطر اور یو اے ای کی درخواست پر ایران پر طے شدہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان
مریم نواز نے ورلڈ اربن فورم میں پنجاب پویلین کا افتتاح کردیا
ایران دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان کا امریکی دھمکیوں پر سخت ردعمل
امن تجاویز میں جنگ کے نقصانات کی تلافی اور امریکی فوج کا انخلا شامل ہے: ایران
پاکستان سمیت 10 ممالک کی گلوبل صمود فوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت
امریکا نے ایرانی تیل پر عائد پابندیاں ہٹانے پر آمادگی ظاہر کر دی: برطانوی میڈیا
قطر کی غزہ جانے والے قافلے روکنے، امدادی کارکنوں کو حراست میں لینے کی مذمت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر