پرچون فروشوں کیلئے فکسڈ ٹیکس سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) حکومت نے آئندہ بجٹ میں پرچون فروشوں کیلئے فکسڈ ٹیکس سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا،پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے پورے ملک میں نئی فکسڈ ٹیکس سکیم متعارف کرائی جائے گی،سکیم کے تحت سالانہ 20 کروڑ روپے تک کاروبار کرنے والے پرچون فروشوں کو رجسٹریشن کرانا ہو گی۔ذرائع کے ریٹیلرز کیلئے نئی فکسڈ ٹیکس سکیم کو مکمل طور پر اردو زبان میں تیار کیا گیا ہے ، فکسڈ ٹیکس سکیم کے تحت 20 کروڑ روپے تک ٹرن اوور پر ایک فیصد ٹیکس ادا کرنا ہو گا،پرچون فروشوں کیلئے دکان کا سائز یا ایریا شامل کرنے کی تجویز اس بار شامل نہیں کی جائے گی، آئندہ ہفتے مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف سے حتمی منظوری لی جائے گی۔ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیم کے تحت 30 لاکھ پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کیا جائے گا، ابتدائی طور پر زیادہ رجسٹریشن کیلئے آئندہ بجٹ میں کم تعداد میں اہداف اور ٹیکس مقرر کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر