معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر چلنا ہوگا:گورنر پنجاب

لاہور(نیشنل ٹائمز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمدخان نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے جمہوریت کے فروغ اور ملک و قوم کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن)ملک کی بہتری کے لئے مل کرکام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر عزت ملی ہے اور پاکستان دفاعی اعتبار سے ایک مضبوط ریاست بن کر ابھرا ہے ۔ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے لیکن ملک کی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ گورنر سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے ، لیکن تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی مفاد کی خاطر ایک پیج پر ہونا چاہئے ۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
خارجی کمانڈرز منشیات کے عادی، غیراخلاقی حرکات میں ملوث ہیں: گرفتار دہشت گرد
ایران کے پاس 21 سے 22 فیصد میزائل باقی، معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان پر ٹیکس کمی کا امکان
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر