پنکی نیٹ ورک کیخلاف آپریشن تیز،قریبی ساتھی سمیت20ملزم گرفتار

کراچی،لاہور(نیشنل ٹائمز)مبینہ کوکین ڈیلر پنکی کے نیٹ ورک کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں چھاپوں کے دوران پنکی کی قریبی ساتھی سمیت 20 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جس میں کرن عرف بلیک ا ینجل اور اس کا شوہر بھی شامل ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائیاں لاہور، قصور، اسلام آباد اور اندرون سندھ میں کی گئیں۔ذرائع کے مطابق کرن عرف بلیک اینجل شوبز انڈسٹریز سے وابستہ افراد کو کوکین پہنچاتی تھی جس سے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پنکی کے گرفتار اکاؤنٹنٹ کے مزید 6 اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز سامنے آئی ہیں جبکہ منشیات کی خریداری کیلئے مختلف اوقات میں غیر ملکیوں کو منشیات کے عوض 80 لاکھ روپے بھیجنے کے شواہد بھی مل گئے ۔دوسری جانب کراچی پولیس کی جانب سے دی گئی منشیات فروشوں کی فہرست آئی جی پنجاب کو دی گئی ہے جس کے بعد انمول پنکی کے ساتھیوں کیخلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

پنجاب پولیس کے ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کے انکشافات کے بعد لاہور میں موجود انمول پنکی کے ساتھیوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔ کراچی پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کی دی گئی فہرست میں خواتین کے نام بھی شامل ہیں جبکہ لاہور سے کراچی بذریعہ ٹرین، بسز کوکین منتقل کرنے والے رائیڈرز کو بھی تلاش کیا جارہا ہے ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے ایس پی سی آر او کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔ اْدھر کوکین کوئین انمول پنکی کے خلاف لاہور میں پانچواں مقدمہ منظرعام پرآگیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گجر پورہ پولیس نے 2018 میں منشیات فروش نواز کو پکڑا جس کے قبضے سے 1100 گرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم انمول عرف پنکی سے منشیات لے کر فروخت کرتا تھا اور انمول عرف پنکی ڈیفنس میں واقع اپنی رہائش گاہ سے منشیات فراہم کرتی تھی۔ اس سے قبل ملزمہ کیخلاف کوٹ لکھپت،وحدت کالونی ،لیاقت آباد،اقبال ٹاؤن اور گجر پورہ میں مقدمات سامنے آچکے تاہم پنجاب پولیس نے ایک بھی مقدمہ میں ملزمہ انمول پنکی کو گرفتار نہ کیا۔ تفتیشی ٹیم نے ملزمہ کو کسی مقدمے میں اشتہاری قرار نہیں دیا۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
خارجی کمانڈرز منشیات کے عادی، غیراخلاقی حرکات میں ملوث ہیں: گرفتار دہشت گرد
ایران کے پاس 21 سے 22 فیصد میزائل باقی، معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان پر ٹیکس کمی کا امکان
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر