ملک میں ظلم کا نظام قائم، قوم کو اس کا حق دلائیں گے : حافظ نعیم

چترال(نیشنل ٹائمز) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں گولی اور گالی کی سیاست عام، تعلیم مہنگی اور طبقاتی ، ہر شعبہ میں کرپشن اقربا پروری کا راج اور ظلم کا نظام قائم ہے ، جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی نئی نسل کا ہاتھ تھامنے کو تیار نہیں ، جماعت اسلامی پرامن مزاحمت سے قوم کو اس کا حق دلائے گی،بنو قابل پروگرام گیم چینجر بن گیا، الخدمت پاکستان کے مفت آئی ٹی تعلیم کی فراہمی کے پروگرام بنو قابل میں اب تک 14 لاکھ 50 ہزار بچے رجسٹرڈ ہوچکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال میں بنوقابل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مفت آئی ٹی تربیت میں داخلہ کی تقریب میں ہزاروں طلبا و طالبات نے امتحان دیا، امتحان پاس کرنے والوں کو مختلف دورانیے کے پروگرامات میں تربیت فراہم کی جائے گی۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان عظیم قربانیوں سے وجود میں آیا، نئی نسل ملک سے مایوس نہ ہو بلکہ اعتماد سے متحد ہوکر آگے بڑھے اور جماعت اسلامی کی نظام تبدیلی کی جدوجہد کا حصہ بنیں ، قوم کو مایوسی اور اندھیروں کی دلدل سے نکالیں گے ، نوجوانوں کی مدد سے انقلاب برپا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام جس مقصد کے تحت عمل میں آیا بدقسمتی سے وہ مقاصد 79 برس گزرنے کے باوجود بھی حاصل نہیں ہوئے ، اشرافیہ ، جاگیردار وڈیرے پارٹیاں بدل بدل کر قوم پر مسلط ہیں، افسر شاہی کا راج ہے ، غریب کے بچے کی تعلیم تک دسترس نہیں،چترال میں بنیادی سہولیات دستیاب نہیں، حکمران پارٹیاں ایک ہی قسم کی ہیں، کوئی بھی عوام کو حق دینے کیلئے تیار نہیں، عوام اور خصوصی طور پر نوجوان موجودہ فرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ امیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ بنو قابل پروگرام میں آئی ٹی کے علاوہ ٹیکنیکل کورسز کو بھی شامل کردیا گیا ، ملک میں ہزاروں آئی ٹی لیبارٹریز تیار ہوچکیں، بنو قابل کو زی کنیکٹ (Z-Connect)کا نام دے دیا گیا، اس پروگرام میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
خارجی کمانڈرز منشیات کے عادی، غیراخلاقی حرکات میں ملوث ہیں: گرفتار دہشت گرد
ایران کے پاس 21 سے 22 فیصد میزائل باقی، معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان پر ٹیکس کمی کا امکان
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر