خاندان ہماری سب سے بڑی طاقت اور خوشیوں کا مرکز و محور:مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاہے کہ پیاروں کے ساتھ محبت، احترام اور مضبوط رشتے کے عزم کو تازہ کریں،خا ندان ہماری سب سے بڑی طاقت اور خوشیوں کا اصل مرکز و محور ہے ۔ خاندا نوں کے عالمی دن پراپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ یہ دن منا نے کا مقصد عوام میں خاندان کی اہمیت اجاگر کرنا اور خاندانی زندگی کی افادیت کے متعلق شعور کو اجاگر کر نا ہے ۔ خاندان کے ساتھ مل کر چلنے سے زندگی کی ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے ، خاندان نہ صرف ایک لفظ ہیں بلکہ محبت، خلوص اور سچے ساتھ کا دوسرا نام ہے ۔ خاندان کے دن کی مناسبت سے دعا ہے کہ ہر خا ندا ن ہمیشہ سلامت رہے اور آپس کی محبتیں تا دیر قائم و دائم رہیں۔ خا ندان ہماری پہلی درسگاہ اور ہماری اخلاقی اقدار کی بنیاد ہے ۔

مثالی خاندان کے لئے بزرگوں کا احترام، بچوں کی بہتر تعلیم وتربیت اور ہر رشتے کو خلوص کے ساتھ نبھانا ضروری ہے ۔ میرے خا ندا ن کا ہر فرد میری زندگی کاسب سے قیمتی اثاثہ ہے ۔ خاندان کا ساتھ ہی میری سب سے بڑی خوشی اور طاقت ہے ،وہ خوش قسمت ہوتے ہیں جنہیں سائے کی طرح ساتھ نبھانے والا خاندان میسر ہو۔ اپنے ماں،باپ، بہن، بھائیوں اور بچوں کو وقت دیں اور ان کا شکریہ ادا کریں۔ فیملی ممبرز ہر مشکل میں شا نہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں،وزیراعلیٰ نے مزیدکہاکہ رمضان المبارک کے دوران رمضان نگہبان پیکیج کے ذریعے 40 لاکھ خاندا نوں کی مدد کی گئی ،ضرورت مند خاندا نوں کو حکومت نے دہلیز پر حق پہنچایا،رمضان المبارک میں لاکھوں خاندا نوں کو10,10 ہزار روپے کی امداد فراہم کی گئی۔ 14لاکھ سے زائد فیملیز کی راشن کارڈ کے ذریعے مدد اور معاونت کی گئی۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر