چینی صدر نے آبنائے ہر مز پر بات نہیں کی :نجم سیٹھی

لاہور(نیشنل ٹائمز) سینئرتجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ امریکی وچینی صدور کے درمیان جیسے ہی میٹنگز ختم ہوئیں تو چینی ذرائع نے اس بارے کچھ کہنا شروع کردیا ،لوگوں نے اپنی اپنی بات کہنا شروع کردی ۔ دنیا نیوز کے پروگرام”آج کی بات سیٹھی کے ساتھ”میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ چینی فارن آفس نے بڑی مختصر سی بات کی کہ یہ، یہ معاملہ ڈسکس ہوا ، انہوں نے ایران کا ذکر نہیں کیا۔امریکی تجزیہ کاروں کے مطابق چین نے کہا کہ “انٹرنیشنل واٹر وے “کھلے رہنے چاہئیں ،دراصل چین نے آبنائے ہر مز کی بات نہیں کی ، نئی بات ایران کررہا ہے وہ کہہ رہا ہے ” ہرمز انٹرنیشنل واٹر وے “ہے ہی نہیں،یہ تو واٹر وے ہے ،یہ ،یہ علاقہ ہمارے پانی کا ہے ،چین نے اس پر کسی قسم کی بات نہیں کی امریکن اپنی طرف سے کہہ رہے ہیں،دوسرا یہ ہے کہ ملاقات میں ایران کے نیوکلیئر ایشو پر بات نہیں ہوئی ،ملاقات میں یہ ایشو ایجنڈے میں آیا ہی نہیں،جہاز میں جب صدر ٹرمپ سے جوہری پروگرام پر 20 سالہ معطلی بارے پوچھا گیا ، توٹرمپ نے کہا ہاں ، ہاں 20 سال والی بات درست ہے ،چین کے ساتھ اگر کوئی بات ہوئی ہے تو دونوں نے یہ فیصلہ کیا ہوگا کہ یہ بات باہر نہیں کرنی مگر صدر ٹرمپ نے جو بات کہی ہے لگتا ہے وہ تھوڑا سا پیچھے ہٹے ،اب بات گارنٹی کی طرف آ گئی ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اہم پیش رفت ہے ،میں سمجھتا ہوں کہ نیوکلیئر ایشو ہے ہی نہیں،اس لئے ایران یہ کہہ رہا ہے اس معاملہ پر جب وقت آئے گا تو ڈسکس کرلیں گے ، پہلے باقی مسئلے ڈسکس کریں ، آبنائے ہرمز ہمارا ہے ، جنگ بندی ساری عمر کیلئے ہوجائے گی ، منجمد اثاثے بحال ہوجائیں گے ،ایران تو یہ باتیں کررہا ہے ،اگر چین نے کوئی بات کی ، ٹرمپ اورشی جن پنگ کے درمیان راز ہو سکتی تھی،میرا یہی خیال ہے یہ بات نہیں ہوئی، اگر بات ہوئی ہوتی صدر ٹرمپ اس کو بتادیتا کیونکہ جب اس کا جی چاہتا ہے کچھ نہ کچھ کہہ دیتا ہے ۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر