دس ہفتوں میں سیکٹرآئی 12 کے الاٹیز کو قبضہ د ینگے ،طلال چودھری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالا ت کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے بتایا کہ آئی 12 سیکٹر کی ڈویلپمنٹ کا 97 فیصد کام مکمل ہے ،الاٹیز کو قبضہ آئندہ 8 سے 10 ہفتوں میں دے دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 5 ہزار سے زائد پلاٹ قبضہ کے لئے تیار ہیں۔ وزارت تعلیم کی جانب سے بتایا گیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے مختلف وظائف کی سکیموں کے تحت ترکیہ میں تعلیم کے لیے طلبہ کو 147 وظائف تفویض کیے ہیں ۔ اسلام آباد میں نجی سکولوں کے قیام کی اجازت ترجیحا ًمحفوظ ،پرسکون اور کم ٹریفک والے علاقوں میں دی جاتی ہے ۔ 432 مربع فٹ کے ایک کمرے میں زیادہ سے زیادہ تیس طلبہ کی اجازت ہوتی ہے ، پارلیمانی سیکرٹری بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ بی آئی ایس پی کا بجٹ 716 ارب روپے ہے جبکہ جنگی صورتحال کے دوران حکومت نے سبسڈی کا بھی انتظام کیا۔ اجلاس میں سپیکر سردار ایاز صادق نے توجہ دلا ئونوٹس اور وقفہ سوالات کے دوران ارکان کو ہدایت کی کہ سوالات مختصر رکھے جائیں اور لمبی تقاریر سے گریز کیا جائے تاکہ تمام اراکین کو اظہارِ خیال کا موقع مل سکے ۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر