آٹا،چینی ،ٹماٹر،پیاز سمیت23اشیائے ضروریہ مہنگی:مہنگائی کی سالانہ شرح 14.52فیصد ہوگی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں، جہاں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.47 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 14.52 فیصد تک پہنچ گئی۔ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ صرف 9 اشیاء سستی ہوئیں۔ مہنگی ہونے والی اشیاء میں کھانے پینے کی اشیاء اور سبزیاں نمایاں رہیں،ٹماٹر کی قیمت میں 22 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جبکہ گندم کے 20 کلو آٹے کا تھیلا تقریباً 5 فیصد مزید مہنگا ہوگیا۔ اسی دوران ڈیزل کی قیمت میں 3.76 فیصد اور پٹرول میں 3.73 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیلے 1.93 فیصد جبکہ پیاز تقریباً 3 فیصد مہنگی ہوئی، تازہ دودھ، چینی، آلو اور دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔سالانہ بنیادوں پر گندم کا آٹا 57 فیصد سے زائد مہنگا ہوچکا ہے ، جبکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 64 اور 61 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب چند اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی، جہاں چکن 6.34 فیصد اور انڈے 3.83 فیصد سستے ہوئے ، جبکہ گزشتہ ہفتے ایل پی جی کی قیمت میں بھی 1.23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر