پنجاب کے عوام اپنی وزیر اعلیٰ پر بلاوجہ فخر نہیں کرتے :عظمیٰ بخاری

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ \”ایکس\”پر لاہور کے تاریخی اچھرہ بازار کی تزئین و آرائش کے بعد کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ترقیاتی ویژن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام اپنی وزیر اعلیٰ پر بلاوجہ فخر نہیں کرتے بلکہ ان کی کارکردگی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز اس تعریف اور پذیرائی کی مکمل حقدار ہیں کیونکہ انہوں نے مختصر عرصے میں صوبے کی شکل بدل کر رکھ دی ۔ انہوں نے اچھرہ بازار کی نئی اور دلکش صورتحال پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ماشائاللہ!اچھرہ بازار کی نئی لُک دیکھ کر دل کر رہا ہے کہ میں خود بھی وہاں کا ایک چکر لگاؤں، صرف لاہور نہیں بلکہ مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کے تمام شہروں میں \’بیوٹیفکیشن پروجیکٹس\’ پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ انہوں نے لاہور کے انارکلی بازار، فیصل آباد کے گھنٹہ گھر بازار اور راولپنڈی کے راجہ بازار کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان تاریخی مقامات کی خوبصورتی اب دیدنی ہے اور عوام کو عالمی معیار کی سہولیات میسر آ رہی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا مقصد پنجاب کے ہر شہر کو لاہور جیسا خوبصورت، جدید اور سہولیات سے آراستہ بنانا ہے ، صوبے بھر میں جاری ان منصوبوں سے نہ صرف شہروں کا حسن بحال ہو رہا ہے بلکہ تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر