آئی ٹی برآمدات 4.5ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع،شزا فاطمہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالتے وقت آئی ٹی برآمدات تقریبا 2.4 ارب ڈالر تھیں اور موجودہ مالی سال میں یہ برآمدات 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر جانے کی توقع ہے ۔ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات سالانہ 20فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہیں۔قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شزہ فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر واحد برآمد پر مبنی انڈسٹری ہے جو فائنل ٹیکس رجیم کے تحت کام کر رہا ہے ۔

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کے ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں پر برآمدات پر صرف 0.5 فیصد ٹیکس لگتا ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ ادارے ایک فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سالانہ پانچ لاکھ سے زائد نوجوانوں کو ڈیجیٹل اور ہائی ٹیک سکلز کی تربیت دے رہی ہے ۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ فائیو جی سروسز رول آئوٹ کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور اسلام آباد کے بڑے علاقوں میں پائلٹ سروسز دستیاب ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل نے بتا یاکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) ملک بھر میں سیلاب، کلا ئوڈ برسٹ اور دیگر قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور جدید پیشنگوئی کے نظام کااستعمال کر رہی ہے ۔ این ڈی ایم اے صوبائی اتھارٹیز کو شدید بارشوں، سیلابوں اور کلاڈ برسٹ سے متعلق بروقت الرٹس اور پیش گوئیاں بغیر کسی تاخیر کے جاری کر تی ہے ۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر